Saturday, August 21, 2021

حضرت بندگی میراں سید ابراہیم المعروف بڑے میراں صاحب بارہ بنی اسرائیل رحمۃ اللہ علیہ

 حضرت بندگی میراں سید ابراہیم المعروف بڑے میراں صاحب بارہ بنی اسرائیل رحمۃ اللہ علیہ 


🫑سالانہ عُرسِ شریف ۴۱۳واں🫑


#بہرۂ_عام_مبارک :

  بروزِ جمعہ، ۱۰ محرم الحرام ۳۴۴۱؁ھ، 20 اگست 2021ء


#عٗرسِ_مبارک :

  بروزِ ہفتہ، ۱۱ محرم الحرام ۳۴۴۱؁ھ، 21 اگست 2021ء


نام :

  سید ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ 


والد :

  حضرت بندگی میراں سیدنا شاہِ یعقوب حسنِ ولایت رضی اللہ عنہُ


والدہ :

  حضرتہ بی بی صاحبہ عرف آقا ملک رحمۃ اللہ علیہا

بنتِ : حضرت نواب عالم خان میواتیؒ


برادر :

  حضرت بندگی میراں سید محمود عرف ننھے میراں صاحب بارہ بنی اسرائیل رحمۃ اللہ علیہ 


  ۱) حضرتہ سیدہ بی بی منّاجی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا 

زوجۂ : حضرت بندگی میاں سید ابوبکر رحمۃ اللہ علیہ 


  ۲) آپؒ مہدی موعود ﷺ کے نواسے بندگی میاں سید ابوالفتح رضی اللہ عنہ بن حضرت بندگی میاں سید ابوبکر دامادِ مہدی رضی اللہ تعالی عنہ کے دوسرے فرزند ہیں، ان بی بی کے انتقال کے بعد دوسرا نکاح بی بی کی ہی بہن سے ہوا)


  ۲) حضرتہ سیدہ بی بی خونذا بزرگ بارہ بنی اسرائیل رحمۃ اللہ علیہا  

زوجۂ : حضرت بندگی میاں سید ابوبکر رحمۃ اللہ علیہ 


  ۳) حضرتہ سیدہ بواجی صاحبہ بی بی عُرف بی بی خانجی صاحبہ بارہ بنی اسرائیل رحمۃ اللہ علیہا

زوجۂ : حضرت میاں اشرف محمد رحمۃ اللہ علیہ بن حضرت بندگی میاں کبیر محمد رضی اللہ عنہ 


 سنِ پیدائش :

  ۸۵۹؁ھ، 1551ء


مقامِ پیدائش :

 احمدنگر، مہاراشٹر، ہند۔ 🇮🇳


عرفیت :

  بڑے میراں صاحب، بڑے میاں صاحب 


لقب :

  بارہ بنی اسرائیل 


دادا :

  حضرت امیرالمصدیقین بندگی میراں سیدنا سید محمود الملقب بہ ثانئ مہدی رضی اللہ تعالی عنہُ


دادی :

  حضرتہ بی بی کدبانو رضی اللہ عنہا 


وفات :

  بروزِ اتوار، ۱۱ محرم الحرام ۰۳۰۱؁ھ، 6 دسمبر 1620ء


مقامِ روضۂ مبارک :

  دائرہ گوکاک شریف، بلگام، کرناٹک، ہند 🇮🇳


🫑آپؒ کو بارہ بنی اسرائیل کیوں کہتے ہیں؟

•──────••☆٭☆••──────•


  ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت بندگی میراں شاہ یعقوب حسنِ ولایتؓ نے ایک شب معاملہ دیکھا کہ آپؓ کو حضرت یعقوب علیہ السلام کا مقام حاصل ہوا ہے، خدا کی طرف سے الہام ہوا کہ ہم نے تجھے حضرت یعقوب علیہ السلام کا مقام کیا ہے۔ آپؓ کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام ۱۲ فرزند تھے۔ اس خیال کے آنے کے ساتھ ہی دیکھا کہ آپؓ کی ۴ بیٹیوں کے سر عمامہ ہے، اور آپؓ کے حضور میں موجود ہیں۔۔۔ یہ دیکھ کر آپؓ کو تسلّی ہوئی۔ اس واقعہ کے بعد آپؓ کے فرزندوں کے نام کے ساتھ بارہ بنی اسرائیل لکھا جاتا ہے۔


🫑سیرتِ مبارکہ :

•──────••☆٭☆••──────•


  فیضِ ولایتؐ کی نہریں جو امامنا میراں حضور سید محمد جونپوری مہدی موعود علیہ الصلواۃ و السلام سے شروع ہوئیں۔ آج تک جاری ہیں اور تاقیامت تک جاری رہینگی۔ ہندوستان کی زمین پر الگ الگ اقطاع میں جن بزرگانِ دین نے تبلیغ کی اور دائروں کو قائم کیا، ان تمام میں فہرستِ اوّل پر اولادِ شاہ یعقوب حسنِ ولایتؓ نظر آتے ہیں۔ گجرات، راجستھان، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، آندھراپردیش، تمل ناڈو اور پاکستان 🇵🇰 ان مقامات پر جہاں مہدوی آباد ہیں۔ وہاں حضرت شاہ یعقوب حسنِ ولایتؓ کی اولاد سے ولایت کا فیض جاری و ساری ہے۔ حضرت سیدنا شاہ یعقوب حسنِ ولایتؓ کے فرزندان روشن ستاروں کے مانند ہیں۔ انشاءاللہ حضرت کی اولاد سے فیض ہم تاقیامت تک پاتے رہیں گے۔ حضرت بندگی میراں سید ابراہیم المعروف بڑے میراں صاحبؒ واقفِ اسرارِ عرشِ عظیم بہت بزرگ اور مقتدا تھے۔ آپؒ مرید و فقیر اپنے والدِ ماجد کے ہیں۔ ۲۲ سال والدِ بزرگوار کی صحبت میں پرورش، تعلیم و تربیت پاتے ہیں اور والدِ بزرگوار کے آخر وقت تک صحبت سے فیضاب ہوتے ہیں۔ حضرت شاہ یعقوبؓ کے بعد والد کی وصیت پر دولت آباد سے گوکاک شریف جہاں کے بانئ دائرہ اور صاحبِ حظیرہ حضرت بندگی میاں سید ابوبکرؒ بن حضرت بندگی میاں سید ابوالفتحؓ بن حضرت بندگی میاں سید ابوبکر دامادِ مہدیؓ ہیں۔ آپؒ کو جو رشتے میں بہنوئی بھی ہوتے ہیں اور اس گوکاک دائرہ کی شہرت ہر خاص و عام کی زبان پر جاری تھی۔ کیونکہ حضرت بندگی میاں سید ابوبکرؒ کا تقوی اور بیانِ قرآن کی مثال بزرگانِ دین دیا کرتے تھے۔ تو آپؒ اپنے بہنوئی کے دائرہ میں ہجرت کر آتے ہیں اور حضرت کی وفات تک صحبت میں رہکر تعلیم و تربیت پاتے ہیں۔ آپؒ کے ساتھ آپؒ کے چھوٹے بھائی حضرت بندگی میراں سید محمود عرف ننھے میراں صاحبؒ بھی ہوتے ہیں جو اُس وقت تقریباً ۲۰ سال کے تھے۔ آپؒ نے نفس کو مار کر و مقام و منزلت حاصل کی، کہ کامل عابدین، زاہدین، متّقین میں آپؒ کا شمار ہوتا ہے۔ آپؒ ہر وقت اللہ تعالی کے ذکر میں محو رہتے تھے۔ بیکار وقت گزاری فضول باتوں سے پرہیز کرتے اور دائرہ میں بے سہارا مریدوں کے گھر کے کام کردیتے تھے اور اپنے کو ولایت کے ۸ فرائض کی مکمل پابندی کرواتے تھے۔ خلافِ شریعت و مہدیؐ اگر کوئی کام ہوتا تو فوراً ٹوک دیتے اور تکرار کرنے پر دائرہ سے باہر نکال دیتے تھے۔ جس وقت حضرت بندگی میاں سید ابوبکرؒ کا وصال ہوا، تو حضرت نے وصیت فرمائی کہ میرے بعد دائرہ میاں ابراہیمؒ کے حوالے اور حضرت بندگی میاں سید جلال میراں صاحبؒ جو آپؒ کے بڑے فرزند ہیں ان کو حکم دیا کہ گوکاک سے ہجرت کر جاؤ۔


  یہ بزرگ ہستی حضرت بندگی میراں سید ابراہیم المعروف بڑے میراں صاحب بارہ بنی اسرائیلؒ اس دنیا سے ۷۲ سال کی عُمرِ شریف میں بروزِ اتوار / ۱۱ محرم الحرام ۰۳۰۱؁ھ / 6 دسمبر 1620ء کو پردہ فرمائے اور حضرت بندگی میراں سید نعمت اللہ ابراہیمیؒ چھوٹے فرزند نے نمازِجنازہ پڑھائی اور حضرت بندگی میراں سید ولی ابراہیمیؒ بڑے فرزند نے حضرت کے جسدِ مبارک کو قبر میں دفن فرمایا۔


🫑ازواج و اولاد :

•──────••☆٭☆••──────•


🌹حضرتہ سیدہ بی بی عائشہ رحمۃ اللہ علیہا۔

بنتِ: حضرت بندگی میراں شاہ قاسم مجتہدِ گروہؒ۔


۱) حضرت بندگی میراں سید ولی ابراہیمیؒ۔


۲) حضرت بندگی میراں سید یعقوب ابراہیمیؒ۔ 


۳) حضرت بندگی میراں سید حیدر ابراہیمیؒ۔


۴) حضرت بندگی میراں سید طاہر ابراہیمیؒ۔


۵) حضرت بندگی میراں سید نعمت اللہ ابراہیمیؒ۔


لا الہ     الا اللہ     محمد   رسول     اللہؐ


اللہ             الھنا           محمد       نبیّٗنا 


القرآن  و  المہدیؑ  امامنا  آمنا و صدقنا


✉️پیش کردہ:- راہِ حق مہدویت✒️


No comments:

Post a Comment

Hazrat Abdullah Bin Rawahah Shaheed (RZ)

 Hazrat A'bdullah Ibne Rawahah Shaheed رَضِیَ اللّٰەُ تَعَالٰی عَنْهٗ  🌹Katib-e-Rasool ﷺ Wa Sha'ir-e-Rasool ﷺ🌹 🌱Salana U'rs-e...