Wednesday, July 27, 2022

حضرت بندگی میاں سید اللہ بخش غازی رحمۃ اللہ علیہ

 حضرت بندگی میاں سید اللہ بخش غازی رحمۃ اللہ 

🌹۲۵۴ واں سالانہ عرس مبارک 🌹


تاریخِ بہرۂ عام :- بروز چہارشنبہ / ۲۷ ذی الحجہ ۳۴۴۱؁ ہجری / 27 جولائی 2022 عیسوی•


تاریخِ عٗرسِ شریف :- بروز جمعرات / ۲۸ ذی الحجہ ۳۴۴۱؁ ہجری / 28 جولائی 2022 عیسوی•


🎖️اسمِ مبارک:

    سید اللہ بخش رحمۃ اللہ علیہ.


🎖️پدر بزرگوار: 

    حضرت بندگی میاں سید اشرف غازی رحمۃ اللہ علیہ.


🎖️والدۂ ماجدہ:

    حضرتہ بٗوا صاحبہ بی بی رحمۃ اللہ تعالی علیہا.


🎖️تاریخِ پیدائش:

بروز جمعرات / ۳ رجب المرجب ۰۹۰۱؁ ہجری / 10 اگست 1679 عیسوی،


🎖️مقامِ ولادت:

    ترچناپلّی، تمل ناڈو، ہند 🇮🇳.


🎖️برادر:

 ۱) حضرت بندگی میاں سید راج محمد شہید رحمۃ اللہ علیہ.

 (نام مہدی موعود ﷺ پر سرہ کے معرکے میں ۲۵ ماہِ صفر المظفر کو شہید ہوئے)


🎖️تاریخِ وفات:

    بروز پیر ۲۸ ذی الحجہ ۹۸۱۱؁ ہجری، 19 فروری 1776 عیسوی.


🎖️مقامِ روضۂ مبارک:

    قدیم دائرہ کرگاول شریف، منڈیا، کرناٹک، ہند 🇮🇳.


🎖️نسب نامہ:

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


🎖️۱﴾ حضرت بندگی میاں سید اللہ بخش غازی رحمۃ اللہ علیہ بن 


🎖️۲﴾ حضرت بندگی میاں سید اشرف عرف اچھا میاں صاحب غازی رحمۃ اللہ علیہ بن 


🎖️۳﴾ حضرت بندگی میاں سید میراں غازی عرف سیدجی میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ بن


🎖️۴﴾ حضرت بندگی میاں سید راج محمد غازی رحمۃ اللہ علیہ بن


🎖️۵﴾ حضرت بندگی میاں سید سعد اللہ عرف اسد اللہ غازی رحمۃ اللہ علیہ بن


🎖️۶﴾ حضرت بندگی میاں سید شریف جی تشریفِ حق تشریف اللہ رضی اللہ عنہ بن


🎖️۷﴾ حضرت بندگی میاں سیدنا سید خوندمیر صدیقِ ولایت سید الشہداء رضی اللہ تعالی عنہ.


🎖️سوانح عمری:

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


  حضرت بندگی میاں سید اللہ بخش غازی عرف اللہ بخش میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ بن حضرت بندگی میاں سید اشرف غازی رحمۃ اللہ علیہ ذاتِ عالی درجات، شہرت شجاعت میں مشہور العصر ہیں۔ تربیت و صحبتِ کامل پدرِعالی قدر سے ہیں- دو مرتبہ حضور مہدی موعود علیہ الصلواۃ و السلام کے نام پر ایک چہرہ پٗر خاتو کافر سے ترچناپلّی میں گال پر اور جسمِ عالی پر زخم آئے اور ایک بار پدرِعالی قدر کے ساتھ غازی ہوئے ہیں- دوسری مرتبہ ایک شخص جنیدی نام کا تھا- جس نے اپنی عورت کو کرگاول میں مار دیا تھا- پہلے سے ترچناپلّی کے مخالفوں میں اس کی رشتے داری تھی وہ وہاں جاکر بولا تصدیقِ مہدی سے میں بعض آگیا- مجھے کسی لڑکی سے منسوب کردو، انہوں نے کہا پہلے اپنے مرشِد کو جن کا نام چھجو میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہے (نعوذباللہ) جان سے مار کر آؤ! رشتہ منسوب ہو جائے گا- اس نے کہا وہ کرگاول میں ہیں، یہاں ترچناپلّی میں بڑے بھائی ہیں اگر کہو تو ان کو ماورں مخالفوں نے کہا وہ بھی نامدار ہیں۔ تم جانو اس کے بعد منکرِ مہدی ہوکر آیا اور میاں سید اللہ بخش رحمۃ اللہ علیہ کو جو کہ مسجد میں قرآن شریف کی تلاوت فرما رہے تھے۔ پیچھے سے آیا اور دونوں ہاتھوں سے تلوار میاں سید اللہ بخش غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سر پر یا غوث کہتے ہوئے وار کر دیا۔ لیکن مسجد کے سبب ضرب کی پوری قوّت اس پر حائل ہوکر آپ رحمۃ اللہ علیہ کی پیٹھ پر لمبا زخم آگیا۔ مسجد کے بازو چند افغان بیٹھے ہوئے تھے۔ یا غوث کی آواز پر سب مسجد میں آگئے۔ وہ بھاگ گیا پر مصدیقین نے دوڑ کر اس کافر مردود کو جہنم میں داخل کردیا۔ قریب ۹۹ سال کی عمرِ مبارک میں انتقال سے ایک سال پہلے آنحضرت کو جذبہء حال ہوا۔ اس وقت آپؒ کے فرزندِ کلاں گجرات زیارت کو گئے ہوئے ۳ سال ہو گئے تھے۔ اس وقت کسی نے عرض کیا کہ حضرت کے بڑے فرزند اب تک نہیں آئے........ جواب دیا اونٹ پر سوار ہو کر ہلتے ہلتے آرہے ہیں۔ میری جان انکے نزدیک ہے بعد میں قریب ہی کے عرصہ میں سیدن میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ اونٹ پر سوار ہوکر آئے۔ اس طرح کہ حضرت کے آخر وقت چار(۴) ماہ پہلے پہنچے۔ مرشِدوں کی ارواح کے حکم سے خلیفوں کو علیحدہ علیحدہ سرفراز فرمایا آنحضرت کی رحلت کے روز حضرت کے بھائی اور تمام خلفاء نے آپس میں اتفاق کیا کہ آجے میاں بن سیدن میاں صاحب تعزیر خودادا کروانا چاہتے ہیں جو کہ ان پر تعزیر جاری کرے۔ آنحضرت کے خلیفوں میں وہ مقدم ہے۔ بعد میں عرض کرنے پر میاں مذکور نے حکم دیا کہ سیدن میاں آؤ آجے میاں کو تعزیر مارو اور سلسلہ میرے نام سے کہو۔ اسی طرح ہوا اور میاں سید اللہ بخش غازی رحمۃ اللہ علیہ دوبارہ ایمان کی سویت مرشدوں کے حکم سے فرمائی۔ بتاریخ ۲۸ / ماہِ ذی الحجہ۹۸۱۱؁ھ سری رنگ پٹن میں رحلت کی۔ حضرت کے حکم کے موجب سری رنگ پٹن میں سیدجی میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور کرگاول شریف میں سیدن میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے نمازِجنازہ کی امامت فرمائی۔


🎖️ازواج، لونڈیاں و اولاد:

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


🌹۱) حضرتہ بجا صاحبہ بی بی رحمۃ اللہ علیہا.

بنتِ حضرت میاں شاہ صاحب میاں صاحب مخدوم ذادہ رحمۃ اللہ علیہ.


 ۱) حضرت بندگی میاں سید سیدن میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ.


۱) حضرتہ سیدہ بڑی بی بی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا.

زوجہء: حضرت بندگی میاں سید زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ(دائرہ ایروڈ) بن حضرت بندگی میاں سید شریف شہید رحمۃ اللہ علیہ(سرہ).


ان بی بی کے انتقال کے بعد دوسرا نکاح 


۲) حضرتہ سیدہ بٗوّا صاحبہ بی بی رحمۃ اللہ علیہا.

زوجہء: حضرت بندگی میاں سید زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ اہلِ ایروڈ.


🌹۲) حضرتہ سیدہ صاحبی بی بی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا.

بنتِ: حضرت بندگی میراں سید بڑے میراں صاحب میاں رحمۃ اللہ علیہ.


۱) حضرت بندگی میاں سید میراں صاحب رحمۃ اللہ علیہ.


۲) حضرت بندگی میاں سید ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ.


۳) حضرت بندگی میاں سید اشرف رحمۃ اللہ علیہ.


۱) حضرتہ سیدہ بی بی ہدنجی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا.

زوجہء: حضرت میاں خانجی میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ.


🌹۳) حضرتہ سیدہ بڑی بی بی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا.

بنتِ: حضرت بندگی میاں سید میانجی صاحب میاں رحمۃ اللہ علیہ.


سات فرزندان بچپن میں وفات پائے۔ باقی چار کے نام یہ ہیں :


۱) حضرت بندگی میاں سید عطن رحمۃ اللہ علیہ.


۲) حضرت بندگی میاں سید عیسی رحمۃ اللہ علیہ.


۳) حضرت بندگی میاں سید عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ.


۴) حضرت بندگی میاں سید روشن منوّر رحمۃ اللہ علیہ.


۱) حضرتہ سیدہ ہدّو بی بی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا.

زوجہء: حضرت بندگی میاں سید خواجہ زادے میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ.


🌹۴) حضرتہ ناباتی بائی رحمۃ اللہ علیہا.


۱) حضرت بندگی میاں سید عمر رحمۃ اللہ علیہ.


لا الہ      الا اللہ   محمد   رسول     اللہؐ


اللہ             الھنا         محمد       نبیّٗنا 


القرآن  و  المہدیؑ  امامنا  آمنا و  صدقنا


✉️پیش کردہ:- راہِ حق مہدویت🖊️


No comments:

Post a Comment

Hazrat Abdullah Bin Rawahah Shaheed (RZ)

 Hazrat A'bdullah Ibne Rawahah Shaheed رَضِیَ اللّٰەُ تَعَالٰی عَنْهٗ  🌹Katib-e-Rasool ﷺ Wa Sha'ir-e-Rasool ﷺ🌹 🌱Salana U'rs-e...